لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام وسن پورہ میں رحمۃ للعالمین ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت پیر سید محمد عاکف شاہ صاحب نے کی۔ تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: تمام مخلوقات اور تمام جہانوں پر حضرت محمد مصطفی ﷺ کی رحمت کا سایہ ہے۔ دیگر انبیاء کرام علیہم السلام اور آپ کی امتوں کے زمانوں میں بھی آپ ﷺ کی رحمت ہی کا ظہور ہوتا رہا۔ میدانِ محشر میں تمام امتوں کو رسول اکرم ﷺ کے دامنِ رحمت میں شفاء ملے گی۔ جمادات، نباتات، حیوانات اور خصوصی طور پر انسانوں کو آپ ﷺ کی رحمت سے وافر حصہ ملا۔ انسان اشرف المخلوقات بنا اور انسانوں میں مسلمان آپ ﷺ کی رحمت ہی سے خیر الامت قرار پائے۔ جیسے حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ذات رحمت ہے، ایسے ہی آپ ﷺ کی سنت، آپ ﷺ کی شریعت اور آپ ﷺ کا نظام بھی رحمت ہے۔ یہ آپ ﷺ کی رحمت ہی کا حصہ ہے کہ دین اسلام کے محاسن تمام ادیان سے زیادہ ہیں۔ کائنات سے ظلم کے خاتمہ اور عدل و انصاف کے ضوابط کو فروغ آپ ﷺ ہی کی رحمت سے ملا ہے۔ کانفرنس میں حکیم فرزند علی نقشبندی، سید محمد الماس شاہ، محمد عمران بٹ، غلام مرتضیٰ مجاہد و دیگر نے شرکت کی۔
انسانی حقوق کی آگاہی کو سپورٹ کریں۔
ہیومن رائٹس نیوز ورلڈ وائیڈ (HRNW) مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے اور امتیازی سلوک کو ہوا دینے والے قوانین کے خلاف زور دیتا ہے۔ آپ کا عطیہ مدد کرتا ہے:
مذہبی آزادی اور شہری حقوق کو متاثر کرنے والی پالیسیوں کی نگرانی کریں۔
تعصب سے پاک جامع کمیونٹیز کی وکالت کریں۔
عوام کو غلط معلومات سے آگاہ کریں۔
انصاف اور مساوات کو فروغ دینے کے لیے HRNW کے ساتھ کھڑے ہوں۔ سب کے لیے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے آج ہی عطیہ کریں۔
عطیہ کرنے کا لنک: hrnww.com/donate


