50

اسلام وملک کی سلامتی کیلئے شہداء کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا

کراچی ( ایچ آراین‌ ڈبلیو) نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ اسلام وملک کی سلامتی کیلئے شہداء کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،مرکزی رہنماسنی تحریک شہید سلیم رضاقادری نے اپنی زندگی عقائد اہلسنت اور ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کیلئے وقف کردی تھی،شہید سلیم رضا قادری نے مسلک اہلسنت کے تحفظ کیلئے بے مثال کردار ادا کیا،شہید سلیم رضا قادری نے ملک سے محبت کا جذبہ اجاگر کرکے اسلام و ملک دشمن قوتوں کے چہرے بے نقاب کئے،شہید سلیم رضا قادری کی دینی وقومی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،پاکستان سے انتہا پسندی فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کی بحالی کیلئے اپنے شہداء کے نقش قدم پر گامزن ہیں،شہید سلیم رضاقادری عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے پیش پیش رہا کرتے تھے،اسلام وملک دشمن قوتیں سنی تحریک کی اسلام وملک کیلئے جدوجہد سے ناخوش تھیں،شہید سلیم رضا قادری کی شہادت اہلسنت کیلئے بڑا سانحہ تھا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید اہلسنت سلیم رضا قادری کے یوم شہادت پر مزار پر حاضری پھولوں کی چادری پوشی وفاتحہ خوانی کے بعد زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ،رکن کراچی رابطہ کمیٹی انور سجاد قادری،صاحبزادہ بلال رضا بھٹی ودیگر موجود تھے،شاہد غوری نے کہا کہ شہید سلیم رضا قادری کی شخصیت ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ حق وباطل کی جنگ میں قربانی کے بغیر کامیابی ممکن نہیں،اپنے شہداء قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی کام کرتے رہینگے،عقیدہ ختم نبوت ﷺ اور ناموس رسالت پر ہرزہ سرائی کرنیوالے اسلام اور ملک کے دشمن ہیں،عاشقان رسول نبی کریم ﷺ کی ناموس کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔#

اپنا تبصرہ بھیجیں