ادارہ تعلیم تربیت و تحفظ برائے نابینا افراد لطیف اباد نمبر 7 میں ایک تقریب

حیدراباد( ایچ آراین ڈبلیو)حیدراباد ویلفیئر ایسوسییشن اف دی بلائنڈ کی جانب سے ادارہ تعلیم تربیت و تحفظ برائے نابینا افراد لطیف اباد نمبر 7 میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں حکومت سندھ محکمہ ڈیپارٹمنٹ اف ایم پاور مینٹ پرسنز وتھ ڈسیبلٹی(DEPD)کی جانب سے ایچ ڈبلیو اے بی کو دی جانے والی خصوصی گرانٹ سے فیس( ٹو) کے مرحلے میں بصارت سے محروم بچوں و بڑوں میں لیپ ٹاپ. ایم پی تھری بولنے والی گھڑیاں و دیگر سامان تقسیم کیا گیا ۔یاد رہے کہ فیز( ون) کے مرحلے میں ریجنل ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن محترم منیر احمد ڈھاوٹ نے بصارت سے محروم بچوں میں لیپ ٹاپ۔ اسکول بیگس و دیگر لکھنے پڑھنے کے خصوصی معاون الات تقسیم کیے تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایچ ڈبلیو اے بی کے جنرل سیکرٹری علی ڈنو پیرزادہ نے کہا کہ ہمارا مقصد بصارت سے محروم لوگوں کی بلا امتیاز خدمت کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں حکومت سندھ خاص طور پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ۔ صوبائی سیکرٹری (DEPD) طہ حسین فاروقی و دیگر متعلقہ افسران کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔تقریب میں تنظیم کے صدر عبدالرشید خان۔ ادارے کی انچارج میڈم شہناز۔ سینیئر نائب صدر حاجی محمد یاسین ارائیں و دیگر ممبران بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں