56

تمام بندوں کی صورتحال تسلی بخش ہے،سیلابی صورتحال پروزیراعلی سندھ کی بریفنگ

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں سیلابی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام بندوں کی صورتحال تسلی بخش ہے اور بندوں پر کیے گئے اقدامات کی بدولت پانی کا لیول سیلابی سطح سے 10 فٹ اوپر ہے۔

انہوں نے کچھے کے عوام کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا، “کچے کے لوگ بہادر ہیں، اتنی بڑی آفت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ ہم نے 10 لاکھ سے زیادہ افراد کے لیے تیاری کی تھی اور مقامی آبادی نے پورا ساتھ دیا ہے۔” وزیراعلیٰ نے پاک فوج، بحریہ، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 کی کوششوں کو بھی سراہا۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ اس وقت تربیلا، منگلا اور بھارت کے ڈیم بھرے ہوئے ہیں، اور اگر مزید بارش ہوئی تو پانی کے لیے یہی راستہ رہ جائے گا۔ فی الحال گڈو بیراج پر ساڑھے چھ لاکھ کیوسک پانی گزارا جا رہا ہے، جبکہ سکھر بیراج سے پچاس سے ساٹھ لاکھ کم پانی گزرے گا۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ تمام وزرا اور انتظامیہ کشمور سے کیٹی بندر تک سرگرم عمل ہیں، اور دریا کے بہاؤ کے بدلنے کے تناظر میں کے کے بند کو پانچ فٹ اونچا کیا گیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہر ممکن احتیاطی اقدامات جاری ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں