54

سب انسپکٹرسے انسپیکٹرکے عہدے پر42افسران کو رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی آئی جی پی ویسٹ زون آفس گلبرگ میں سب انسپیکٹر سے انسپیکٹر کے عہدے پر زون ویسٹ کے 42 افسران کو رینک لگانے کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس پر وقار تقریب میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی صاحب اور ایس ایس پی ویسٹ طارق الحئی مستوئی صاحب نے بھی شرکت فرمائی۔

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب نے 42 سب انسپیکٹر کو انسپیکٹر کے رینک لگاۓ۔ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب نے تمام افسران کو دل کی گہرائیوں سے دلی مبارکباد دیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون نے اپنے مختصر کلمات میں افسران سے مخاطب ھوتے ھوۓ فرمایا کہ آپ تمام افسران جہاں کہیں بھی پوسٹ ھوں پوری ایمانداری, فرض شناسی, اپنی قابلیت اور اپنے پیشے کو مقدس رکھتے ھوۓ عوام کی ہر جائز پریشانی کو بروۓ کار لاتے ھوۓ اپنی خدمت سے تدارک کریں گے اور اپنی محنت و لگن سے پولیس کے محکمہ کو عزت دیں گے۔

تمام پروموشن پانے والے افسران نے ڈی آئی جی صاحب ویسٹ زون کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں