52

کورنگی میں شادی کے روز دولہا لاپتہ،والدنے اغواکا مقدمہ درج کرادیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کورنگی مدینہ کالونی سےشادی کے روز دولہے کے لاپتہ ہونے کے معاملے میں والد وسیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، دولہے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ زمان ٹاؤن میں درج کیا گیا ہے۔ مدعی کے مطابق 11 ستمبر کو جہانزیب کی بارات جانی تھی، شادی کے روز شام 6 بجے موٹر سائیکل پر دلہا بننے کی تیاری کے لیے سیلون گیا تھا، سیلون سے دوسرے بیٹے کو ساڑھے 7 بجے فون کال آئی اور بتایا کہ جہانزیب سیلون نہیں پہنچا۔ والد کے مطابق میرا دعویٰ ہے کہ نامعلوم افراد نےجہانزیب کو اغواء کرلیا ہے۔ دولہے کے بھائی کے مطابق جہانزیب نجی فیکٹری میں کام کرتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے مغوی دولہے کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں