65

پسند کی شادی کرنے والے استور کا نوجوان کراچی میں سسر کے هاتھوں قتل

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پسند کی شادی کرنے والے استور سے تعلق رکھنے والا نوجوان ارتضیٰ علی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا جبکه لڑکی زخمی هوگئی. دیامر کے سینیر صحافی ارشد جگنو کے مطابق مرحوم نے ایک سال قبل پھٹان فیملی کی لڑکی کے ساتھ کورٹ میرج کی تھی اور وه گلگت شفٹ ہوگئے تھے. لڑکی کے والد نے گلگت آکر لڑکے کے خاندان والوں سے مل کر اور رضامندی کے ساتھ آپس میں علمائے کی موجودگی میں صلح کردی تھی۔

حال ہی میں لڑکا اور لڑکی سسرال سے ملنے کراچی پہنچے تھے. لڑکا صبح جاب کے سلسلے میں لاہور جا رہا تھا اور آٹھ بجے کا ٹکٹ تھا۔ سسرال والوں نے انهیں رات کو گھر بلایا اور شام آٹھ بجے سسر نے اپنے گھر والوں اور بچوں کے سامنے مبینہ طور پر آٹھ گولیاں مار کر داماد کو قتل کردیا-

لڑکے کے والدین گلگت دنیور میں مقیم ہیں. کراچی میں موجود ورثاء نے میت گلگت روانہ کردیا ہے. گلگت دنیور میں کل نماز جنازہ اور تدفین ہوگی-

اپنا تبصرہ بھیجیں