52

کم ایم سی نے کمرشل اورانڈسٹریل صارفین کے بل میں 350روپے کا اضافہ کردیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے انڈسٹریل اور کمرشل صارفین کے ٹیکس میں اضافہ کردیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق کمرشل اورانڈسٹریل صارفین کےبل میں 350 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ ٹیکس 400 روپے سے بڑھا کر 750 روپے کردیا گیا ہے۔ میونسپل کمشنر افضل زیدی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں سے ایم یو سی ٹی کے تحت کوئی نیا چارج نہیں لیا جا رہا۔ ماضی میں کمرشل اور انڈسٹریل صارفین سے 5 ہزار روپے وصول کیے جاتے تھے، بعد ازاں میئر کراچی نے اسے 400 روپے مقرر کیا تھا، جو موجودہ بجٹ میں بڑھایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں