79

میئرکراچی مرتضی ویاب نے عباسی شہیداسپتال میں خواتین پیموفیلیاوارڈ کا افتتاح کردیا

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو): میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عباسی شہید اسپتال میں پاکستان کے پہلے مخصوص خواتین ہیموفیلیا وارڈ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسلرز، سینئر ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف موجود تھے۔

نئے وارڈ میں خواتین ہیموفیلیا مریضوں کے لیے علیحدہ کمرے، خصوصی بستریں، جدید سہولیات اور خون جمانے کی ادویات دستیاب ہوں گی۔ میئر کراچی نے افتتاحی تقریب کے دوران زور دیا کہ “ہیموفیلیا صرف مردوں کا مرض نہیں، خواتین بھی اس سے متاثر ہو سکتی ہیں۔ اس وارڈ کے قیام سے خواتین مریضوں کو پرائیویسی کے ساتھ بہترین علاج میسر آئے گا۔”

انہوں نے بتایا کہ وارڈ میں ہیموفیلیا اسپیشلسٹ ڈاکٹرز اور تربیت یافتہ نرسز تعینات کی گئی ہیں، جبکہ مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو بیماری کے بارے میں خصوصی آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔ یہ وارڈ پورے پاکستان خصوصاً کراچی کی خواتین مریضوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں