66

ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو): سائبر کرائم کے ایک کیس میں گرفتار ملزم ہارون نے جیل میں داخل ہوتے ہی زہر کھا لیا، جس کے بعد اس کی انتقال ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق، ملزم ہارون کو سائبر کرائم کے ایک مقدمے میں گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا تھا۔ جیل میں داخل ہوتے ہی اس کی طبیعت بگڑنے لگی۔ جیل کے معالج نے فوری معائنہ کیا تو پتا چلا کہ ملزم نے زہر کھایا ہے۔ ملزم نے خود بھی اعتراف کیا کہ جیل آنے سے پہلے ہی اس نے زہر کھا لیا تھا۔

اس کے بعد اسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن دورانِ انتقال ہی اس نے دم توڑ دیا۔ پولیس اور جیل حکام نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں