47

عباسی شہید اسپتال میں لفٹ حادثہ، صحافی بال بال بچے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو): عباسی شہید اسپتال میں ایک لفٹ کے تیسری منزل سے پہلی منزل پر گرنے کے واقعے میں متعدد صحافی اور کیمرا پرسنز بال بال بچ گئے۔ واقعے کے وقت لفٹ میں مختلف نجی چینلز کے صحافیوں اور ایک خاتون صحافی موجود تھیں۔

ذرائع کے مطابق، لفٹ اٹکنے کے بعد دروازہ کھول کر تمام افراد کو محفوظ طریقے سے باہر نکالا گیا۔ حادثے سے چند منٹ قبل میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی اسی لفٹ کو استعمال کر چکے تھے۔

اسپتال انتظامیہ نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور لفٹ کے معائنے کے لیے تکنیکی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق لفٹ کے میکانزم میں خرابی حادثے کی وجہ بنی۔

—————————————
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔

سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/donate

اپنا تبصرہ بھیجیں