50

پاکستان-ملائیشیا دوستی فورم میں وزیر صحت کا زورِ مشترکہ تعاون پر خطاب

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو): وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان ملائشیا فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایوارڈ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی اوردونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کومزید مضبوط بنانےپرزور دیا۔ انہوں نے کہا کہ “پاکستان اور ملائیشیا کے تاریخی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے بزنس ٹو بزنس رابطوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔”

وزیر صحت نے مزید کہا کہ “پاکستان کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی صلاحیتوں کی بدولت عالمی سطح پر پہچان رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک صحت، تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں باہمی شراکت داری سے نئے مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔” انہوں نے ملائیشیا کے ترقیاتی تجربات سے سیکھنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

تقریب میں کاروباری رہنماؤں، سفارتی نمائندوں اور شعبہ صحت کے پیشہ ور افراد نے شرکت کی، جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا۔

————————————-
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔

سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/donate

اپنا تبصرہ بھیجیں