کراچی (ایچ آراین ڈبلیو): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) کی جانب سے سال 2024 کی سالانہ رپورٹ پیش کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال 109 تحریری امتحانات منعقد ہوئے اور 3,81,960 امیدواروں نے حصہ لیا۔ ان میں سے 26,722 امیدوار اگلے مرحلے کے لیے اہل قرار پائے، جبکہ 25,921 انٹرویوز کے بعد 6,077 امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی گئی۔
وزیراعلیٰ نے ایس پی ایس سی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ “کمیشن نے میرٹ، شفافیت اور مساوی مواقع کو یقینی بنا کر نوجوانوں کے لیے مثالی مثال قائم کی ہے۔” انہوں نے حیدرآباد میں قائم کردہ جدید کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ لیب کو عالمی معیار کے مطابق قرار دیا، جہاں ریئل ٹائم امتحانات اور فوری نتائج کی سہولت دستیاب ہے۔
رپورٹ کے مطابق، محکمہ داخلہ نے 1,821 اے ایس آئی آسامیوں کے لیے 32,893 درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ محکمہ صحت کی 1,414 آسامیوں کے لیے 17,236 درخواستیں جمع ہوئیں۔ محکمہ تعلیم کی 753 آسامیوں کے لیے 60,323 درخواستیں موصول ہوئیں۔ ایس پی ایس سی کے چیئرمین نے بتایا کہ 2022 سے 2025 تک مجموعی طور پر 18,560 امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی جائے گی، جس میں رواں سال 5,629 سفارشات متوقع ہیں۔
————————————–
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔
سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/urdu


