48

گڈوبیراج پرپانی کی آمد میں خطرناک اضافہ، اونچے درجے کا سیلاب متعدد علاقوں میں داخل

سندھ (ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب کے بعد سندھ میں سیلابی صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 37 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے، جبکہ سکھر بیراج پر 4 لاکھ 60 ہزار کیوسک پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی ہے۔ کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، تاہم دریائے سندھ میں کوٹ مٹھن اور چاچڑاں شریف کے مقامات پر پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔

ہیڈ پنجند کا سیلابی ریلا کوٹ مٹھن پر دریائے سندھ میں شامل ہو رہا ہے، جس کے باعث کچے کے علاقوں میں اونچے درجے کا سیلاب آیا ہے اور مکین نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ علی پور کے علاقے ملاں والی میں پانی داخل ہو چکا ہے، جبکہ دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔

دریائے چناب میں ہیڈ پنجند پر پانی کا بہاؤ 30 ہزار کیوسک کم ہوا ہے، لیکن اب بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ دریائے ستلج کی طغیانی کا زور ٹوٹنے لگا ہے، جہاں گنڈا سنگھ والا پر پانی کا بہاؤ کم ہو کر نچلے درجے کے سیلاب میں تبدیل ہو گیا ہے۔

————————————–
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔

سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com,/donate

اپنا تبصرہ بھیجیں