کراچی (ایچ آراین ڈبلیو): رکن صوبائی اسمبلی سندھ اور پارلیمانی سیکریٹری برائے لیبر و ہیومن ریسورس محمد فاروق اعوان نے ڈاکٹر سعد کی سربراہی میں میڈیکل ہیلتھ کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پی ایس 95 کورنگی میں کینسر ویکسینیشن مہم سمیت صحت کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
محمد فاروق اعوان نے ویکسینیشن مہم اور صحت کے شعبے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے زور دیا کہ “صوبائی حکومت عوامی صحت کے پروگراموں کو اولین ترجیح دے رہی ہے، خاص طور پر کینسر جیسے موذی امراض سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن مہم انتہائی اہم ہے۔”
ڈاکٹر سعد نے وفد کی طرف سے بتایا کہ “یہ مہم خصوصاً خواتین و بچیوں میں بچہ دانی کے کینسر سے بچاؤ کے لیے ایچ پی وی ویکسین پر مرکوز ہوگی۔” دونوں فریقوں نے عوامی صحت کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔
———————————————–
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔
سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com,/donate


