ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کا آغاز، 1.72 لاکھ بچیوں کو بچہ دانی کے کینسر سے بچاؤ کی مفت ویکسین

سانگھڑ(ایچ آراین ڈبلیو): محکمہ صحت سانگھڑ کی جانب سے 15 سے 27 ستمبر تک جاری رہنے والی ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کاؤنسل ہال میں ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر سارہ جاوید، ایم پی اے جام شبیر علی خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر دولت جمالی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر سارہ جاوید نے کہا کہ “اس مہم کا مقصد 9 سے 14 سال کی بچیوں کو بچہ دانی کے کینسر سے بچانا ہے۔ ہمیں خواتین کی صحت کے معاملات پر کھل کر بات کرنی چاہیے تاکہ معاشرے کو اس موذی مرض سے نجات مل سکے۔” انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 1,72,461 بچیوں کو مفت ویکسین لگائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر دولت جمالی نے بتایا کہ “سروائیکل کینسر خواتین میں اموات کی ایک بڑی وجہ ہے۔ یہ ویکسین دنیا کے 130 ممالک میں استعمال ہو رہی ہے اور پاکستان میں پہلی بار مفت فراہم کی جا رہی ہے۔”

ایم پی اے جام شبیر علی خان نے زور دیا کہ “والدین اور معاشرے کے ہر فرد کو اس مہم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔”

————————————–
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔

سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/donate

اپنا تبصرہ بھیجیں