52

بارشوں کے دوران غیرحاضرایمرجنسی عملےکےخلاف سخت کارروائی، 10 ملازمین معطل

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو): میئر کراچی کے احکامات پر فائر بریگیڈ کے 10 ملازمین کو بارشوں کے دوران ڈیوٹی پر غیر حاضر رہنے پر فوری معطل کر دیا گیا ہے۔ معطل ہونے والوں میں چار افسران، ایک ڈرائیور اور پانچ فائر مین شامل ہیں۔

فائر چیف محمد ہمایوں کے مطابق معطل کیے گئے اہلکاروں میں لانڈھی فائر اسٹیشن کے اسٹیشن آفیسر غلام فخرالدین، ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹرل جاوید ارشاد، شاہ فیصل کالونی کے لیڈنگ فائر مین معید احمد، فائر مین فاروق صدیقی، سب فائر آفیسر عدنان معین، ڈرائیور عمر فاروق اور فائر مین نہال، کاشف معین، محمد راشد اور محمد نسیم شامل ہیں۔

فائر چیف نے واضح کیا کہ “معطل اہلکاروں کے خلاف باقاعدہ چارج شیٹ جاری کی جائے گی اور وہ ہیڈ کوارٹر میں رپورٹ کریں۔ ایمرجنسی حالات میں غیر حاضری کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔” یہ اقدام شہریوں کی شکایات اور بارشوں کے دوران فائر بریگیڈ کی ناکافی کارکردگی کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

———————————
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔

سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/donate

اپنا تبصرہ بھیجیں