60

وزیراعلیٰ سندھ نے تعلیمی ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا، 91 ارب روپے کے بجٹ کی نگرانی کا فیصلہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ تعلیم کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے تحت 91 ارب روپے کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ اسکول اپ گریڈیشن سمیت تمام جاری اسکیموں پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ انہیں مقررہ وقت میں مکمل کیا جا سکے۔

اجلاس میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی بورڈ نجم شاہ، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی اور سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی نے بریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ مالی سال 2025-26 کے لیے محکمہ تعلیم کا اے ڈی پی بجٹ 17.82 ارب روپے ہے، جبکہ پی ایس ڈی پی کے تحت 9.33 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ سال 11.37 ارب روپے کی 156 اسکیمیں مکمل ہوئیں، جبکہ رواں سال 91.03 ارب روپے کی 451 اسکیموں پر کام جاری ہے۔ ان میں 433 پرانے اور 8 نئے منصوبے شامل ہیں، جو صوبے کے تعلیمی ڈھانچے میں انقلابی تبدیلی لائیں گے۔

———————————-
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔

سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/donate

اپنا تبصرہ بھیجیں