کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ گندم کی فی کلو قیمت 100 روپے سے کم ہو کر 84 روپے رہ گئی ہے، جبکہ فائن آٹا 106 روپے اور ڈھائی نمبر آٹا 98 روپے فی کلو پر دستیاب ہے۔
ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرؤف ابراہیم نے بتایا کہ “گندم کی قیمتوں میں 16 روپے فی کلو کمی کے بعد آٹے کی قیمتیں بھی کم ہونی چاہئیں۔ ہم نے فلور ملز سے فوری کمی کا مطالبہ کیا ہے۔” انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم کی قیمتوں کے تعین کا سندھ پر بھی مثبت اثر پڑا ہے۔
عبدالرؤف نے سندھ حکومت سے اپیل کی کہ وہ گزشتہ سال کی پروکیورمنٹ گندم فوری طور پر مارکیٹ میں جاری کرے، جس سے ذخیرہ اندوزی روکنے میں مدد ملے گی اور قیمتیں مزید کم ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ “مافیاء کو اب کرپشن کا نہیں بلکہ کرک ڈاؤن کا خوف ہے۔”
ماہرین کے مطابق سرکاری اقدامات اور نگرانی کے باعث قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے، جو عوام کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے۔
————————————-
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔
سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/donate


