53

شہید ہیڈ کانسٹیبل عبدالکریم کی آخری رسومات میں پولیس کے اعلیٰ افسران کی شرکت

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو): تھانہ شاہ لطیف کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل عبدالکریم کی نماز جنازہ عیدگاہ پیر سرہندی گوٹھ، ضلع ملیر میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، پاکستان رینجرز کے افسران، ایس ایس پی ملیر، ایس ایس پی کورنگی اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔

جنازے کے موقع پر پولیس کے دستوں نے شہید کو سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اعلیٰ افسران نے شہید کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا، اور ان کی بے مثال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ہیڈ کانسٹیبل عبدالکریم گزشتہ شب ڈیوٹی کے دوران نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا نشانہ بنے تھے۔

ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔

سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹhrnww.com/donate

اپنا تبصرہ بھیجیں