کراچی (ایچ آر این ڈبلیو): تھانہ چاکیواڑہ کے ایس ایچ او ساجد دھاریجو کی انتھک محنت اور مؤثر حکمت عملی کے نتیجے میں علاقے میں جرائم میں تاریخی کمی واقع ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ایس ایچ او کی کارروائیوں کے بعد علاقے کے متعدد جرائم پیشہ افراد بوکلاہٹ کا شکار ہو کر فرار ہو گئے ہیں۔
لیاری اور چاکیواڑہ کے علاقائی مکینوں نے ایس ایچ او کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “طویل عرصے بعد ہمارے علاقے میں امن و امان کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ ساجد دھاریجو صاحب نے واقعی جرائم پیشہ افراد کا جینا حرام کر دیا ہے۔”
تاہم، اطلاعات ہیں کہ بعض مجرمانہ عناصر نے سوشل میڈیا پر فیک اکاؤنٹس کے ذریعے ایس ایچ او ساجد دھاریجو کے خلاف مہم چلائی ہے۔ علاقے کے باشعور شہریوں نے اعلیٰ پولیس افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ ان فیک اکاؤنٹس کے خلاف فوری قانونی کارروائی کریں۔
ایس ایچ او ساجد دھاریجو نے اپنے بیان میں کہا کہ “ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کیا جائے۔ ہر وہ شخص جو قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے گا، اسے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔”
ایچ آر این ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔
سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/urdu


