کراچی (ایچ آر این ڈبلیو)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق اور اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی نے کراچی میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے صورتحال کا مشاہدہ کیا۔ رہنماؤں نے شہر میں کھڑے پانی، تباہ حال سڑکوں اور شہریوں کی مشکلات دیکھ کر حکومتِ سندھ اور بلدیاتی اداروں کی کارکردگی پر سخت تنقید کی۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ “کراچی محض بارشوں سے متاثر نہیں ہوا بلکہ یہ انتظامی غفلت، سیاسی بے حسی اور ناقص منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔ سندھ حکومت کے دعوے صرف کاغذی ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں بیانات بازی تک محدود ہیں اور عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
سید امین الحق نے اس موقع پر کہا کہ “شہر کی حالت زار حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہم صرف تنقید نہیں کر رہے بلکہ عملی طور پر عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔”
رہنماؤں نے زور دیا کہ کراچی کو بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات ناگزیر ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
ایچ آر این ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔
سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/donate


