کراچی (ایچ آر این ڈبلیو): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد افواہیں پھیلانے والوں کو “برساتی مینڈک” قرار دیتے ہوئے انہیں خبردار کیا ہے۔ مزار قائد پر میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے زور دے کر کہا کہ “پورا پاکستان سیلاب سے متاثر ہے، غلطیوں کی نشاندہی کریں، بلاوجہ تنقید ٹھیک نہیں”۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ انتظامیہ اور منتخب نمائندے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے میدان میں موجود ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں، خاص طور پر کچے علاقوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کے لیے فوری ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غیر متنازع آبی منصوبوں کی حمایت کرے گی۔
وزیراعلیٰ نے قومی یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ “لسانی یا سیاسی تفریق پیدا کرنے کی کوشش نہ کی جائے، قوم پہلے ہی اس کی بھاری قیمت چکا چکی ہے”۔
ایچ آر این ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔
سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/donate


