سندھ حکومت گڈ گورننس اوع اعلی کارکردگی کے کھولے دعوے کرتی ہے،علامہ مبشر حسن

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشرحسن نے وحدت ہاؤس انچولی سوسائٹی میں فلڈ ریلیف مہم میں مصروف رضاکاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اور مئیر کراچی کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے شہر کراچی میں ہر جگہ تباہی وبربادی کے مناظر ہیں، سندھ حکومت کی کرپشن نے پاکستان کے معاشی حب کراچی کو کھنڈر بنا دیا، اربوں روپے کی لاگت سے بننے والی شاہراہِ بھٹو سندھ حکومت کی کرپشن کی تازہ مثال ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت گڈ گورننس اور آعلیٰ کارکردگی کے کھوکلے دعوے کرتی ہے، 30 سالہ دور حکومت میں شاہراہ بھٹو جیسا پہلا میگا ماس ٹرانزٹ منصوبہ کراچی میں شروع کیا گیا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہےک یہ انتہائی اہم منصوبہ بھی کک بیگز کی نذر ہوگیا اور ناقص مٹیریل اور انجینئرنگ کے سبب پہلی ہی برسات اس شاہراہ بھٹو کو بہا کرلے گئی ۔

علامہ مبشرحسن نے مزید کہا کہ کراچی جیسے میٹروپولیٹن سٹی میں نکاسی و فراہمی آب ، ٹراسپورٹ، سڑکوں ، بجلی و گیس کی فراہمی جیسی بنیادی انسانی سہولیات بھی نا پید ہوچکی ہیں، اربوں روپے ٹیکس دینے والا اور پوری ملک کی معیشت کی شہہ رگ کراچی خود کچرے کا ڈھیر اور ٹوٹی سڑکوں کی پہنچان بن گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم کے مختلف شعبہ جات المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن ، وحدت یوتھ اور دیگر ادارے مل کر سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ ہم وطنوں کی امداد میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہےہیں، متاثرین کو کھانے پینے کی اشیاء،صاف پانی فراہم کیا جارہا ہے، مخیر حضرات دل کھول کر اس کار خیر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا ساتھ دیں۔
———————
ایچ آر این ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔

سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ: hrnww.com/donate

اپنا تبصرہ بھیجیں