کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی انتظامیہ اور حکومت کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کل میں نے دیکھا بہت سے برساتی مینڈک نکل آئے اور بیانات دیے، ان سے کہتاہوں اتنی تقسیم پیدا نہ کریں اور باز رہیں، مسائل ضرور ہیں مگر انتظامیہ متحرک ہے، ہم اپنے کام سے مطمئن ہیں، کوتاہیاں ہوتی ہیں مگر غلط افواہیں دینا درست نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے 3 دن بارش میں انتظامیہ متحرک رہی، میرا نہیں خیال ایسی مثال کہیں اور ملتی ہے، 19 اگست کو ہونے والی بارشوں کی پیش گوئی نہیں تھی، ہماری غلطی یہ تھی کہ ہمیں لوگوں کو آگہی دینا چاہیے تھی۔


