58

گڈاپ کی کونکرندی میں7افراد ڈوب گئےجن میں سے 2 کی لاشیں مل گئیں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گڈاپ کی کونکر ندی میں 7 افراد ڈوب گئے جن میں سے 2 کی لاشیں مل گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق کونکر ندی میں حادثہ دو گاڑیوں کے ڈوبنے کی وجہ سے پیش آیا، 2 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ملیر کینٹ کے راستے سعدی ٹاؤن پہنچ گئے جہاں وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ لٹھ ڈیم اور تھڈو ڈیم کے اوورفلو سے پانی موٹروے سے ہوتا ہوا سعدی ٹاؤن آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں