کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہرقائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے آج شہر میں 100 ملی میٹر تک بارش کی پیشگوئی کر دی۔
کراچی کے علاقے گلستان جوہر، شاہراہ فیصل، ڈیفنس، کلفٹن، صدر، کورنگی، لانڈھی، یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور ملیر سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، شہر میں 100 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بارش کے 4 سے 6 اسپیل آئیں گے، کراچی میں آج 100 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے، موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے-


