کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا عالمی یوم خواندگی کی مناسب سے پیغام-آج ’ڈیجیٹل دور میں خواندگی کو فروغ دینا‘ کے عنوان سے انٹرنیشنل لٹریسی ڈے منایا جا رہا ہے-تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے اور تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں-
سندھ میں تعلیم اورٹیکنالوجی کےامتزاج پر کام جاری ہے-جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیمی نظام میں بہتری لائی جا رہی ہے-سندھ میں شرح خواندگی بڑھانا حکومت کی اولین ترجیح ہے-تعلیم ہی خوشحال اور پائیدار معاشرے کی بنیاد ہے-سندھ حکومت نے اسکول ایجوکیشن بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا ہے-
اسکولوں کی بحالی اور نئے اسکولز کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے-بچوں بالخصوص بچیوں کی تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے-دیہی علاقوں میں اسکولوں تک رسائی بہتر بنانے کے اقدامات کیے گئے ہیں-اساتذہ کی بھرتی میرٹ پر شفاف طریقے سے کی جارہی ہے-


