52

ہمارے اتحاد سے ن لیگ کی وفاق اور پنجاب میں حکومت ہے،مرتضی وہاب

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ہمارے اتحاد سے ن لیگ کی وفاق اور پنجاب میں حکومت ہے-ن لیگ کے اتحاد سے ہماری کراچی میں بلدیاتی حکومت ہے-گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں ان کے یوسی چیئرمینز پر ایف آئی آر ہو گئی وہ سمجھتے زیادتی ہوئی-جماعت اسلامی کے امیر وزیر اعظم اور وفاقی حکومت کو فارم 47 کہتے ہیں-

ٹارگٹ ہمارا ہےشہرقائد کی خدمت کریں جیسےدہشت گردی اس شہرسے ختم کی اسی طرح منافقت بھی ختم کریں گے-شارع فیصل نہیں ڈوبی تھی شارع فیصل کے کچھ مقامات پر پانی آ گیا تھا-

دوسری جانب مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم ، مسلم لیگ ن ، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کو مل کر کام کرنے کی دعوت دیتا ہوں-اچھا کام ہوگا تولوگ سلام کریں گےکام اچھا نہیں ہوگا توتنقید کریں گے-22 اگست کی پریس کانفرنس کےنتائج سامنےآ رہے ہیں-یوسف بھائی عاطف بھائی آپ نے ثابت کیا ہے کہ مسلہ اختیارات کا نہیں تھا-

اپنا تبصرہ بھیجیں