49

گورنرہاؤس میں 13 ربیع الاول کے روز بھی محفل میلاد کا انعقاد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے کی تیرہویں روز بھی محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا-خواتین کے لیے منعقدہ اس خصوصی محفل میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی-

حضور اکرم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں نعتیہ کلام پیش کیا گیا اور عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے- درود و سلام کی گونج سے گورنر ہاؤس کی فضا معطر ہوگئی، قلوب کو سکون اور روشنی نصیب ہوئی-محفل کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں