کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)7 ستمبر کو لیاری میمن سوسائٹی، گلی نمبر 4 میں جیلانی پیلس کی چھت گرنے کا واقعہ رونما ہوا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم سیاسی و انتظامی عناصر صرف تصاویر بنانے کے لیے آئے اور پھر غائب ہو گئے-
علاقے کے رہائشی، خاص طور پر خواتین اور بچے، رات بھر فٹ پاتھ اور سڑکوں پر دربدر ہیں۔ نہ کھانے پینے کا کوئی انتظام، نہ رہائش، نہ حفاظتی اقدامات۔ عوام مکمل طور پر تنہا، بے یار و مددگار، اور شدید خوف و پریشانی کے عالم میں ہیں-علاقہ مکین اعلیٰ حکام سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ فوری نوٹس لیا جائے اور متاثرین کے لیے فوری امداد اور تحفظ فراہم کیا جائے، تاکہ عوام کی حالت زار میں کوئی مزید اضافہ نہ ہو


