69

12 سالہ کمسن گھریلوملازمہ پربدترین تشدد کرنےوالےمیاں بیوی گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)12 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا، بچی تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل ہے۔ شہر قائد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں کم عمر گھریلو ملازمہ پر تشدد کا انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ کہانی سامنے آیا ہے۔

جہاں 12 سالہ بچی مالکان کی جانب سے مسلسل مار پیٹ اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے کے بعد شدید زخمی ہوگئی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک ٹو کے ایک فلیٹ میں 12سالہ بچی پر بدترین تشدد کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گھریلو ملازمہ زینب کو استری سے بھی جلایا گیا متاثرہ بچی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تشدد کرنے والے میاں بیوی کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، ملازمہ سے مالکن کا دوپٹہ استری کرتے ہوئے جل گیا تھا۔بچی کی حالت بگڑی تو مالکن نے اس کی والدہ کو فون کال پر بچی کی طبیعت خراب کی اطلاع دے کر گھر لے جانے کا کہا۔بچی نے اپنے اہل خانہ کو بتایا کہ اسے استری سے جلا کر بدترین تشدد کرکے جلایا گیا ہے، جس پر بچی کے اہلخانہ نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں