ٹاؤن چیئرمیں مورڑوں میر بحرعلی اکبر12ربیع الاول کے موقع پر مختلف کمپوں کادورہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چیئرمین مورڑومیربحرٹاؤن علی اکبرنےکہاہےکہ اللہ تعالی نے رہبر انسانیت حضرت محمدﷺ کو سراپا معجزہ اور تمام جہانوں کیلئے رحمت بناکربھیجاہے اور حضور اکرم ﷺ کی تشریف آوری کائنات کے تمام انسانوں پر اللہ تعالی کا احسان عظیم ہے ہمیں چاہیے کہ ہم رہبرومحسن انسانیت ﷺ کے یوم ولادت پر یہ عہدکریں کہ حضوراکرم ﷺ کی تعلیمات کے تحت امّت مسلمہ کی سالمیت اور بقاء کیلئے متحد ہوکایثار اور قربانی کے جذبے کے تحت اپنی زندگی بسرکریں گے ان خیالات کا اظہارانہوں اراکین کو نسل کے ہمراہ جشن عیدمیلاالنبی ﷺ کے موقع پرخصوصی کیمپس قائم کئےگئے جہاں شرکاء کے لئے شربت،پانی،مٹھائی،لنگر بھی تقسیم کیا گیا اور ابتدائی طبی امداد کے لئے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیاجس میں ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل اسٹاف نےشرکاء کوطبی سہولیات فراہم کیں چیئرمین ٹاؤن نےکہاکہ عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہرقومی ومذہبی تہواروں اور دیگر مواقع پر عوام کو تمام تر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہمارانصب العین ہےٹاؤن کی انتظامیہ کی جانب سےجشن عیدمیلاالنبیﷺ کے موقع پربہترین انتظامات کئے گئے ہیں جس کیلئے تمام تردستیاب وسائل کوبروئے کارلایاگیا انہوں نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کادین ہے ہمیں اخّوت،بھائی چارے اور باہمی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپسی میں محبت کے رشتوں کو پروان چڑھاناہوگا کہاکہ تمام عالم انسانیت کو نبی آخرالزماں حضرت محمدﷺ کے یوم ولادت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اطاعت رسول ﷺ میں ہی دنیاوآخرت کی بھلائی ہے اور جولوگ اپنے دلوں میں عشق رسول ﷺرکھتے ہیں اللہ تعالی بھی انکو محبوب رکھتاہے دریں اثناء عیدمیلادالنبیﷺ کے سلسلے میں نکلنے والے مرکزی جلوس میں شرکت کی اور مختلف ریلیوں میں شریک علماء دین اور شرکاء کا پھولوں کے ہار پہناکر استقبال کیاجبکہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے جلوس میں شریک عاشقان رسول پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اس موقع پر شرکاء نے ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو بھر پور سراہا اور کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ نے جلوس کے شرکاء کے لئے بہترین سہولیات فراہم کیں جو قابل تحسین ہے ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے اس موقع پر جلوس کے روٹس پر لگائی گئی سبیلوں کو ٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی کو بلا تعطل جاری رکھا ٹاؤن کی جانب سے جلوسوں کی گزر گاہوں، مساجد ومحافل اور وعظ کے مقامات پر صحت وصفائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کئے گئے اور چونے کا چھڑکاؤ کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں