48

شہرقائد میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ موسم مرطوب ہے،ہلکی بارش متوقع

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہرقائد میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ موسم مرطوب ہے-کراچی میں آج ہلکی بارش متوقع ہے-آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے-اس وقت موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے-آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے-

کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری ریکارڈ ہوا-مغربی ہوائیں 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں-ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے-آج سے 10 ستمبر کے درمیان کراچی ڈویژن میں وقفہ وقفہ سے تیز ہوائیں اور درمیان سے تیز درجہ کی بارش متوقع-بارشوں کے دوران نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں