کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان بشریٰ بیبی پر جیل میں ہونے ظلم کے خلاف اور علیمہ خان پر ہونے والے حملے کے خلاف آج شام چار بجے ریگل چوک صدر کراچی پر پر امن احتجاج کیا جائے گا۔
اس سے قبل احتجاج کا مقام کراچی پریس کلب رکھا گیا تھا وہاں دیگر جماعتوں کے پروگرام کی وجہ سے ہم نے اپنے احتجاج کا مقام تبدیل کر کے ریگل چوک صدر رکھا ہے کراچی کی عوام بھرپور طریقے سے اس احتجاج میں شرکت کرے۔


