کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جشن میلاد النبی ﷺ اپنے آغاز تا اختتام پُرامن و محفوظ رہا-آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے سندھ پولیس کو بہترین سیکیورٹی انتظامات پر شاباش دی-اہم ایونٹس پر فول پروف سیکیورٹی سندھ پولیس کا طرۂ امتیاز ہے-
جلوسوں اورمحافل میں امن وامان قائم رکھنےپرعلماء وتمام مسالک کا کردار لائقِ تحسین ہے-عوام کے تحفظ کے لیے سندھ پولیس کی کاوشیں ہر سطح پر مؤثر اور مربوط رہیں-میلاد النبی ﷺ پر پولیس کے سیکیورٹی اقدامات اور عوام کا تعاون قابل تعریف ہے-
سیکیورٹی اور ٹریفک فرائض پر مامور افسران و اہلکاروں کو آئی جی سندھ کی خصوصی شاباش-سندھ پولیس نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی-


