کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملک بھر میں آج یوم فضائیہ کا دن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے-1965 کی جنگ میں پاکستان نے دشمن کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی- 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے بےمثال جرات اور مہارت کا مظاہرہ کیا-پاکستان کی فضائی صلاحیت بے نظیر اور ناقابلِ تسخیر ہے-
پاک فضائیہ نے حال ہی میں بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کرکے مودی کے غرور کو خاک میں ملادیا-آج کا دن دفاعِ وطن کے عظیم فضائی معرکوں کی یاد میں منایا جارہا ہے-ہمارے شاہین بہترین صلاحیتوں سے مالامال ہیں-اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے صرف ایک منٹ کے اندر ہی دشمن کے پانچ جنگی طیارے مار گرا ئے-میں پاک فورسز کی عظیم جہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتاہوں-پوری قوم اپنی پاک فورسز پر ہمیشہ فخر کرے گی-


