تھیلیسمیا کےمرض میں مبتلا بچوں کیلئےخون کےعطیات جمع کرنے کیلئے کیمپ کا انعقاد

سجاول(ایچ آراین ڈبلیو)تھیلیسمیا کےمرض میں مبتلا بچوں کیلئے خون کے عطیات جمع کرنے کیلئے ضلع سجاول پولیس اور فاطمید فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ایس ایس پی آفیس سجاول میں ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا

ضلع سجاول پولیس کے افسران و جوانوں نے ایس ایس پی افیس میں منعقدہ بلڈ ڈونیشن کیمپ پہنچ کر رضا کارانہ طور پر خون کے عطیات جمع کروا کر انسانیت کی خدمت کا فریضہ سرانجام دیا۔

کیمپ میں خون کا عطیہ دینے والوں کے ضروری بلڈ ٹیسٹ لینے کے ساتھ ہیپاٹائٹس، ایچ آئی وی، ملیریا اور دیگر امراض کے اسکریننگ ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کے دوران پولیس کے جوانوں نے 34 خون کی بوتلیں فاطمید فائونڈیشن میں جمع کروائیں۔

ایس ایس پی سجاول میڈم علینہ راجپر نے خون کے عطیات کے فلاحی کام میں حصہ لینے والے پولیس کے جوانوں کو شاباشی دیتے ہوئے ان کے جذبے کو سراہا۔

اس موقع پر فاطمید فائونڈیشن حیدرآباد کی کوارڈینیٹر مِس ریحانہ حسین نے ضلع سجاول پولیس کے اس قدم کو سراہا۔

ایس ایس پی سجاول میڈم علینہ راجپر نے فاطمید فاؤنڈیشن کی کوآرڈینیٹر کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا اور فاطمید فاؤنڈیشن کی جانب سے بھی ایس ایس پی سجاول کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں