حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)حیسکوترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیض اللہ ڈاہری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مسلم کلاتھ مرچنٹ یونین عظیم الشان کلاتھ مارکیٹ حیدرآباد کی جانب سے 1500واں جشن عیدمیلاالنبیﷺ کی پروقار تقریب میں خصوصی شرکت کی مسلم کلاتھ مرچنٹ کی جانب سےپھولوں کی پتیاں نچھاورکرکے اور آتش بازی کر پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر حیسکو چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیض اللہ ڈاہری اور حاجی شریف ودیگرنےپرچم کشائی کےبعد حاجی شریف نے حیسکو چیف کو پگڑی پہنائی اور دیگر مہمانوں سندھ کی روایت کی مطابق سندھ ٹوپی اور اجرک کو تحفہ دیا اس موقع پر حاجی شریف نے تمام مہمانان گرامی کو شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ ہم ہر سال جشن عید میلاالنبی ؐ کوشایانِ شان طریقےسے مناتے ہیں اور یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ شہر کی سماجی اور کاروباری شخصیت اس تقریب میں شریک ہو کر ہمارے حوصلےبلند کرتےہیں ہم سب کامقصد یہ ہےکہ آقا ء ؐکی ولادت و سعادت کے جشن محبت و عقیدت سے منایا جائے جبکہ حیسکو فیض اللہ ڈاہری نےاس موقع پرکہا کہ حاجی شریف اورمسلم کلاتھ مرچنٹ کےتمام عہدیداران کاشکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ مجھےہمیشہ اپنے پروگرام میں مدعو کرتے ہیں میری پوری کوشش ہے کہ جشن عیدمیلاالبنی کے موقع پر بلاتعطل بجلی کی فراہمی کی جائے تاکہ عاشقان رسول عقیدت واحترام کےساتھ یہ عظیم دن بھرپورطریقےسےمنا سکیں تقریب کےاختتام پرحیسکوچیف فیض اللہ ڈاہری اورحاجی شریف کی جانب 1500واں جشن ولات کی خوشی میں کیک بھی کا ٹا گیا،ڈپٹی منیجر (پی آر) محمد صادق کبر، لائزن آفیسر عامر نوید میمن، ایکسین آپریشن ڈویزن پھلیلی ذوہیب شیروانی،ایس ڈی اومیمن سب ڈویزن طاہرحبیب، جبکہ مسلم کلاتھ مرچنٹ یونین کی جانب سے صدر اسلم ایوب، جنرل سکریٹری حاجی شریف،نائب صدرسلیم جاوید،نائب صدردوئم حکیم غفور،جوائنٹ سکریٹری عارف عمر،جوائنٹ سکریٹری دوئم شریفعثمانیہ ودیگر موجوتھے۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیض اللہ ڈاہری نے کہا کہ دعوت اسلامی دین کی خدمت کررہی ہے اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ غریب بے سہارا یتیموں کے لئے بھی بہت اچھا کام کررہی ہے جس میں دین و دنیاوی تعلیم صحت اور انکے رہائش کے ساتھ کھانے پینے کا بندوبست کرنا بہترین عمل ہے جس کے لئے میں دعوت اسلامی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور مزیدکہا کہ دعوت اسلامی گذشتہ44سالوں سے دین کی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کررہی ہے جس میں سب سے زیادہ مساجد کی تعمیر، رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کا اہتمام، ناظرہ و حفظ القران کرنے والے لاکھوں نوجوانوں کو بہترین تعلیمی ماحول دے کر کامیابی حاصل کررہے ہیں اور اپنا تعلیمی بورڈ بنایا ہے اسکے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں یونیورسٹی کا قیام بھی بہترین عمل ہے، آج ہمیں اس مرکز کا دورہ کرتے ہوئے بڑی خوشی ہوئی ہے دعوت اسلامی کے مراکز میں بہترین دینی تعلیم دی جا رہی ہے۔اسی طرح ایک تقریب حیسکو انتظامیہ کی جانب سے حیسکو کانفرنس ہال میں عشرۃرحمت للعالمینﷺ1500یو مِ پیدائش کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں محمد دانش عطاری نے جشن عید میلاالبنی کے حوالے سے بیان کیا جس نے حاضرین کو مستفیض کیا جبکہ سید محمد علی اور سہیل احمد مگسی نے نعت رسول مقبول کا نظرانہ پیش کیا ا س موقع پر چیف ایگزیکٹیوآفیسر فیض اللہ ڈاہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشرۃرحمت للعالمینﷺ1500یو مِ پیدائش کے سلسلے میں یہ تقریب منعقد کی گئی ہے یہاں پر آئے ہوئے تمام مہمانان کو خوش آمید کہتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ رحمت اللعالمین ؐ کی شان میں جب محفل سجائی جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ کے فرشتے اس محفل میں موجود تمام عاشقانِ رسول پر اللہ تعالیٰ کی جانب سے رحمتیں اور برکتیں نچھاور کرتے ہیں اور بلخصوص حضور پاک ؐ پر درود وسلام پیش کیاجاتا ہے تو اس کا جواب حضور پاکؐ خود وعلیکم سلام یا اُمّتی کہتے ہوئے دیتے ہیں یہ ہمارا ایمان ہے اسلیئے ہم سب مسلمانوں پر لازمی ہے کہ کثرت سے آقاء دوجہاں ؐ کی خدمت میں درودوسلام پیش کرتے رہیں جو ہمارے لیے دنیا اور آخرت میں فلاح اور رحمت کا ذریعہ ہے تقریب کے آخر میں اُمّت مسلماں اسلامی جمہوریہ پاکستان اور حیسکو کی ترقی کے لئے دعا کی گئی بعدمیں تمام حاضرین نے حضور پاک ؐکی خد مت میں سلام پیش کیا،تقریب میں موجود افسران میں چیف انجنیئر (پلاننگ) ذوالفقار علی میمن، چیف انٹرنل آڈیٹر آفتاب احمد، منیجر (ایڈمن) سیف الدین میمن، منیجر (ایم ایم) شاہد داؤد پوتہ، ایس ای سرکل حیدرآباد سہیل احمد شیخ، ریجنل منیجر (ایم اینڈ ٹی) جاوید احمد صدیقی، منیجر (سول) حافظ بدرالدین، پی ڈی (کنسٹرکشن)فہیم اللہ میمن، لائزن آفیسر عامر نوید میمن، ایس ای (جی ایس او)صبیح الزماں، انچارج پی ڈی سی غلام سرور انڑ، انچارج پی ایم ڈی یو/سی سی ایم ایس محمدعلی، ایس ڈی او آپریشن سب ڈویزن محمد احمد افراہیم، مرزا سراج بیگ، اسلم ناغڑ و دیگر افسران اور عہدیداران موجود تھے۔


