قانون عقیدہ ختم نبوتﷺ کےتحفظ کیلئےوکلاء کواپنا کردارادا کرنا ہوگا،علامہ حسان الٰہی

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)تحریک لبیک پاکستان لائرزونگ کےتحت 1500سالہ جشن عید میلادالنبی ﷺکےسلسلےمیں عظیم الشان محفل میلاد النبیﷺسول بارسول کورٹ بلڈنگ میں منعقد کی گئی محفل میلاد میں وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی محفل میلاد میں معروف نعت خوانوں نے نذرانہ عقیدت پیش کیا اس موقع پر معروف عالم دین علامہ حسان الٰہی قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون عقیدہ ختم نبوتﷺ کے تحفظ کے لیئے وکلاء کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 1500 سالہ جشن میلادالنبی ﷺ ہمیں ناموس رسالتﷺ کے تحفظ سے متعلق ہمارے فرائض یاد دلا رہا ہے۔ انہوں نے واضع کیا کہ دورحاضر میں علامہ خادم حسین رضوی رح نے امت مسلمہ میں ایک بار پھر ناموس رسالت ﷺ پر پہرہ دینے کا جذبہ پیدا کیاانہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے اب تک علماء دین، وکلاء، طلباء سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مسلمان عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کے لیئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ محفل میلاد میں ٹی ایل پی کے صوبائی راہنما سلیمان سروری ایڈوکیٹ ضلعی لیگل ایڈوائزر ذولفقار علی چانڈیو ایڈوکیٹ، ممبران سندھ بار کونسل تاج کیریو ایڈوکیٹ، ایاز تنیو ایڈوکیٹ، سابق اٹارنی جنرل فضل قادر میمن سمیت سینئر وکلاء نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں