کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ کی جامعات کے پرو چانسلر اور وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی سندھ مدرسة الاسلام کے 141ویں فاؤنڈیشن ڈے پر منعقدہ تقریب میں شرکت-وزیر تعلیم سندھ اور پرو چانسلر یونیورسٹیز سید سردار علی شاہ کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت-سندھ مدرسة اسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی نے صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ کو خوش آمدید کہا۔
اس سال کا موضوع connecting to future رکھا گیا ہے۔اس موقع پر خان بہادر حسن علی آفندی اور سندھ مدرسة اسلام کے خواب کو تعبیر دینے والی شخصیات کو خراج عقید پیش کیا گیا۔وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے سندھ مدرسة اسلام کی کامیابیوں کو پاکستان کی کامیابی قرار دیا۔سندھ مدرسة اسلام قائم کرنے والوں نے ایک درخت لگایا جس کی چھاؤ نے ہمیں آزادی دلانے والے پیدا کیے۔
ہمارا فرض بنتا ہے ہمارے بڑوں جو تحفہ ہمیں دیا ہے اس سے علم کی فراوانی کے جزبے مزید آگے بڑھائیں۔


