ایمن آبادی گیٹ سے پنڈی بائی پاس تک تحفظ ناموس رسالت میلاد ریلی کا انعقاد

گوجرانوالہ(ایچ آراین ڈبلیو)29اگست2025 پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت میلاد ریلی ایمن آبادی گیٹ سے پنڈی بائی پاس تک نکالی گئی۔ ریلی میں عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر شمالی پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ نبی رحمت خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے 1500ویں یوم ولادت کی تقریبات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہیں۔ آپ ﷺ کی تعلیمات نہ صرف عالمِ اسلام بلکہ پوری دنیا کے لیے روشن مینارہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں جمہوریت ناکام ہو چکی ہے، اسلام واحد دین ہے جو احترام انسانیت کا درس دیتا اور اس پر خود عمل کرتا ہے،اب وقت آ گیا ہے کہ شریعتِ محمدی ﷺ کا عملی نفاذ کیا جائے۔ دنیا کا معاشی، سیاسی اور معاشرتی نظام تباہ ہو چکا ہے لیکن رسول اکرم ﷺ کی 15 صدیاں پہلے عطا کردہ تعلیمات آج بھی انصاف امن، خود مختاری، امانتداری محبت اور بھائی چارگی کی ضامن ہیں۔

محمد زاہد حبیب قادری نے فلسطین، کشمیر اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل،او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں امریکہ، اسرائیل اور یہود و نصاریٰ کی غلام ہیں۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ کلمۂ جہاد بلند کرتے ہوئے میدانِ عمل میں نکلیں کیونکہ جہاد ہی واحد راستہ ہے جس کے ذریعے امتِ مسلمہ سیاسی، مذہبی، معاشی اور معاشرتی ترقی حاصل کر سکتی ہے۔ پاکستان کو چاہیے کہ وہ عالمِ اسلام کی قیادت کرے، کیونکہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل اسلام پاکستان کے بدترین دشمن ہیں۔ریلی سے ضلعی صدر محمد جاوید اقبال، جنرل سیکرٹری مولانا حافظ محمد امجد صادق نقشبندی، سٹی صدر محمد اصف مغل نقشبندی، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یعقوب رضوی، انشاء شاہد بٹ، مولانا محمد اکبر نقشبندی، قاری محمد سلیم زاہد،حافظ محمد رفیق رضوی,علامہ شبیر چشتی،رانا محمد سلیم خان قادری، صاحبزادہ محمد احمد نورانی، مولانا ضیاء مرتضی چشتی چوہدری عدیل عارف، مہر چوہدری عدیل عارف مہر،ڈاکٹر عبدالرشید انصاری، مولانا محمد سعید مجددی ساقی،حافظ محمد شعیب نقشبندی، محمد فائق قادری، محمد سجاد حیدر نقشبندی، چوہدری محمد زبیر کمبوہ اور مولانا حافظ عدیل رضوی سید اویس شاہ فیاض احمد فیاضی نے بھی خطاب کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں