تحریک لبیک یا رسول اللہ کے زیراہتمام شاد باغ میں تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کا انعقاد

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کےزیر اہتمام شاد باغ میں ”تحفظ ناموس رسالت ﷺکانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ مرزا محمد جہلمی نےایسی توہین رسالت ﷺ کی کہ شاید کسی کافر نے بھی نہ کی۔ حکومت نے اسے گرفتار کر کے اور 295C کے تحت ایف آئی آر درج کر کےکروڑوں مسلمانوں کےدلوں کوٹھنڈک پہنچائی ہے۔ ناموس مصطفی ﷺکےتحفظ میں مسلمانوں نےکسی دور میں بھی سستی نہیں دکھائی۔ اتنا کسی امت نے اپنے نبی ﷺ کے ساتھ عشق نہیں کیا، جتنا امتِ مصطفی ﷺ نے اپنے محبوب نبی ﷺ سے عشق کیا ہے۔ تحفظ ناموس رسالت ﷺایسا فریضہ ہےجو ہر سانس میں فرض ہے۔ ایک سچا مسلمان اپنے والدین، جان، مال، اولاد اور کاروبار سب سے بڑھ کر رسول اللہ ﷺ سے محبت کرتا ہہے۔اس محبت کےاولین مناظرصحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے دفاع میں کس قدر عظیم قربانیاں دی ہیں۔ کانفرنس کے میزبان حافظ محمد خالد تھے جبکہ صدارت صوفی محمد عمر وسن پوری نے کی اور حضرت پیر سید محمد نثار اشرف رضوی مہمان خصوصی تھے۔ کانفرنس میں علامہ محمد صدیق مصحفی، مولانا محمد مسعود جماعتی، مفتی محمد ابراہیم جلالی، مفتی محمد فرید احمد ساسولی، حکیم فرزند علی نقشبندی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں