جامعہ کراچی میں یومِ آزادی کی مناسبت سے رنگارنگ تقریبات کا انعقاد

کراچی(ایچ آاین ڈبلیو)جامعہ کراچی میں یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے مختلف شعبہ جات جن میں کراچی یونیورسٹی میڈیکل سینٹر،اسٹاف کلب،بائیوکیمسٹری،کامرس اور ایوان لیاقت گرلز ہاسٹل شامل ہیں کی جانب سے اورطلبہ تنظمیوں کی جانب سے حب الوطنی کے جذبے سے سرشار رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات میں ملی نغمے، آزادی کے موضوع پر اسٹالز، تصویری نمائشیں اور کیک کاٹنے کی خصوصی تقریبات شامل تھیں۔

وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے مختلف شعبہ جات کی تقریبات میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، کیک کاٹا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی ہمارے اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو علم، تحقیق اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار کریں۔ ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہاکہ جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات نے جس جذبے اور محنت سے یہ تقریبات منعقد کی ہیں، وہ قابلِ تحسین ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے جس کی قدر ہمیں تبھی محسوس ہوتی ہے جب ہم اس کی حفاظت اور فروغ کے لیے متحد ہوں۔دریں اثناء پاکستان اسٹڈی سینٹر جامعہ کراچی میں یوم آزادی کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں آزادی کی اہمیت اورآزادی پاکستان کے لئے دی جانے والی لازوال قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں