پاکپتن(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر محترم آصف رضا کی خصوصی ہدایات کے تحت میونسپل کمیٹی ہال پاکپتن میں مینارٹی ڈے کے موقع پر شاندار اور پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
مینارٹی ڈے کے حوالے سے منعقدہ پروقار تقریب کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شگفتہ جبیں نے کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رب دنو میتلو، صدر مرکزی انجمن تاجران پاکپتن شریف و صدر اتحاد بین المسلمین ڈاکٹر زاہد اسدی، چیف آفیسر بلدیہ خالد خان، ممبر امن کمیٹی و سجادہ نشین پانی پت دربار پیر غلام قطب الدین چشتی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی
پروقار تقریب میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران، اقلیتی برادری کے نمائندگان، مختلف مکاتبِ فکر کے افراد، سرکاری محکموں کے افسران اور شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے
پاکستان کے قومی پرچم میں سفید رنگ ملک کی اقلیتی برادری کی نمائندگی کرتا ہے، جو اتحاد، رواداری، مساوات اور مذہبی ہم آہنگی کی علامت ہے خطاب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شگفتہ جبین
مینارٹی ڈے کا انعقاد دراصل اُس تاریخی فتح اور اتحاد کا جشن ہے، جو پاکستان کے استحکام اور ترقی کی ضمانت ہے خطاب صدر مرکزی انجمن تاجران پاکپتن شریف ڈاکٹر زاہد اسدی
صدر مرکزی انجمن تاجران پاکپتن شریف ڈاکٹر زاہد اسدی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات بین المذاہب ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کو مزید مضبوط بناتے ہیں خطاب
تقریب کے اختتام پر جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا اور قومی پرچم تھامے میونسپل کمیٹی ہال سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور اتحاد کے نعرے بلند کیے اور قومی پرچم میں سفید رنگ کے ذریعے اقلیتی برادری کی معرکۂ حق میں فتح اور وطن سے محبت کے جذبے کو سلام پیش کیا-


