علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں داخلہ ٹیسٹ کا شاندار انعقاد

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (AIT) میں داخلہ ٹیسٹ شاندار اور منظم انداز میں منعقد کیا گیا، جس میں 11 مختلف ٹیکنالوجیز کے لیے 500 سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن (SBTE) سے الحاق شدہ اس ادارے میں صبح سویرے سے ہی پرجوش ماحول قائم رہا۔

طلباء وقت سے پہلے امتحانی مراکز میں پہنچ کر پرچہ حل کرنے میں مصروف دکھائی دیے جبکہ امتحان کے شفاف اور منصفانہ انعقاد کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے۔ اس موقع پر پرنسپل AIT شاہد جمیل، وائس پرنسپل سید ریحان علی اور رجسٹرار بلقیس ناصر نے امتحانی کمروں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

پرنسپل شاہد جمیل نے کہا کہ علیگڑھ انسٹیٹیوٹ نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کرتا ہے بلکہ عملی تربیت کے ذریعے اپنےطلباء کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر کامیابی کے قابل بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ اپنے طلباء کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔

کنوینیر سید محمد محسن کاظم نے کہا کہ داخلہ ٹیسٹ محض ایک امتحان نہیں بلکہ طلباء کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا آغاز ہے۔
والدین اور طلباء نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ AIT میں تعلیم حاصل کرنا ان کے لیے روشن مستقبل کی ضمانت ہوگا-

اپنا تبصرہ بھیجیں