کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان کے78ویں یوم آزادی کےموقع پرجشن آزادی مارکہ حق کےسلسلے میں طلبہ میں قومی جذبے اور حب الوطنی کو فروغ دینے کے لیے گورنر ہاﺅس کراچی میں آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کے اشتراک سے شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری،ڈاکٹر فاروق ستار،انیس قائمخانی، قونصل جنرل عمان انجینئر سمیع عبداللہ سلیم الخنجری،چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن سید حیدر علی،چیئرمین اپسما سید طارق شاہ اورصدر کراچی ریجن فرقان بلال سمیت دیگر عہدیداران نےبڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پرپرچم کشائی بھی کی گئی جبکہ پاکستان کے78ویں جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا تقریب کے موقع پر کراچی بھر سے مختلف نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ نے ملی نغمے، تقاریر، کوئز مقابلوں میں حصہ لینے کے علاوہ ٹیبلوز بھی پیش کئے جسے شرکاءنے بے حد سراہایا اس موقع پر گور نر سندھ کامران ٹیسور ی کا کہنا تھاکہ نئی نسل میں حب الوطنی، قومی شعور اور ذمہ داری کا احساس اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے جو نہ صرف تعلیمی میدان میں فعال ہے بلکہ قومی تقریبات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے ہمارے تعلیمی نظام کا اہم ستون ہیں اور ان کا کردار ملک کی تعمیر و ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے تقریب کے موقع پر چیئرمین اپسما سید طارق شاہ نے کہاکہ جشن آزادی صرف ایک تقریب نہیں بلکہ یہ ہمارے قومی تشخص، آزادی کی قدر، اور ان قربانیوں کی یاد دہانی ہے جو ہمارے آباو¿ اجداد نے اس ملک کے حصول کے لیے دیں انہوں نے کہا کہ “مارکہ حق” جیسے پروگراموں کا مقصد طلبہ میں حب الوطنی، قومی ہم آہنگی اور اسلامی اقدار کو اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ ایک باکردار، باعلم اور محب وطن شہری بن کر ملک و ملت کی خدمت کر سکیں سید طارق شاہ نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے نہ صرف اس اہم تقریب کی میزبانی کی بلکہ تعلیم کے فروغ میں نجی شعبے کے کردار کو سراہا اور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی تقریب کے اختتام پر گورنر سندھ نے اسکولز منتظمین کواعزازی شیلڈز پیش کیں


