ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو کی سرپرستی میں اقلیتوں کے عالمی دن کی تقریب کی تیاریاں

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو) تفصیلات کے مطابق اقلیتوں کے عالمی دن کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پیس کمیٹی، لیگل ایڈ سوسائٹی اور مائنارٹی فیسلیٹیشن ڈیسک کے وفد نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین سے ملاقات کی اور انہیں تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔

یہ تقریب ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی قیادت اور سرپرستی میں منعقد کی جا رہی ہے، جنہوں نے ضلعی پولیس کے ذریعے اقلیتوں کے لیے یکجہتی، مساوات اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے اقدامات کیے ہیں۔ ان کی کوششوں سے اقلیتی برادریوں کے لیے تعاون اور حمایت کے دروازے کھولے گئے ہیں۔ملاقات کے دوران وفد نے کہا کہ اس دعوت کا مقصد ڈپٹی کمشنر کی مسلسل حمایت کا اعتراف کرنا اور ضلعی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کاوشوں کو مستحکم بنانا ہے۔ وفد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اقلیتوں کے عالمی دن کو بھرپور اور مؤثر انداز میں منایا جائے گا تاکہ حیدرآباد میں تنوع، برداشت اور اتحاد کو فروغ ملے۔

وفد میں ڈسٹرکٹ پیس کمیٹی کی فوکل پرسن محترمہ ماریہ ساریو، مائنارٹی فیسلیٹیشن ڈیسک کے انچارج انسپکٹر طفیل اور لیگل ایڈ سوسائٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے دانش سومرو شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں