عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنےوالے بتائیں کرپشن کاخاتمہ کون کرے گا؟محمد فرقان اعوان

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) تحریک عوام پاکستان کےوائس چیئرمین محمد فرقان اعوا ن نے وفاقی وزیر دفاع کی جانب سے بیورو کریسی پر کرپش اورپرتگال میں جائدادیں بنانےکےالزام کو ریاست پاکستان کے ساتھ بھونڈا مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیورکریسی پر کرپشن اور پرتگال میں جائدادیں بنانےکے الزامات لگاکر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والے یہ بھی بتائیں کہ کرپشن کا خاتمہ کون کرے گا؟ اگر دنیا کی طاقتورترین فوج کا وفاقی وزیر اتنا بے بس ہے کہ وہ چند بیوروکریٹس کے خلاف کاروائی کرنے سے بھی قاصر ہے تو اس ریاست کے عوام سمجھ لیں کہ وہ مکمل طورپریتیم ہوچکے ہیں. ریاست کا نظم و نسق چلانے والے بیورو کریٹ اور ریاست کی معاشی طاقت بحال کرنے والے کاروباری طبقات اقتدارکےتیروں کےنشانےپر ہیں لیکن وفاقی وزیر دفاع اپنے بیان کے تین دن گذر جانے کے بعد بھی کسی ایک بیورو کریٹ کےخلاف تادیبی کاروائی کاآغازنہیں کرواسکےجوریاست پاکستان کی بے بسی کی جیتی جاگتی تصویر ہے. تحریک عوام پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین محمد فرقان اعوان سابق ضلع غربی کراچی کےعلاقےمیٹروول میں پارٹی کےکارکنوں اورمقامیعہدے داروں کی کارنرمیٹنگ سےخطاب کررہے تھے جن میں مولانا نور حسین، محمد بشیر، علی اعوان،غلام غوث، عزیز الرحمن، حضرت عمر، وسیم اعوان، سید مشرف علی، محمد حنیف، محمد یونس،عبد الامین، نبیل احمد اور محمد حسین اعوان شامل تھے۔ تحریک عوام پاکستان کے وائس چیئرمین نے امریکہ، روس اور چین کے مفادات کی جنگ میں پاکستان کے ساتھ پنگ پانگ کھیلے جانے کے مبینہ عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چند خاندانوں کا اقتدار بچانے کے لئے ریاست پاکستان کو نئے مشاغل کی تجربہ گاہ بنانے کی کوششیں تباہ کن ثابت ہوسکتی ہیں.عوام کاخون نچوڑنے کے بعد اب عوام کی ہڈیوں سے تیل نکالنے کے لئے پاکستان کا ٹھیکہ امریکہ کے دئیے جانے کی مبینہ اطلاعات ریاست اور عوام کو ایک دوسرے سے دور کردیں گی. سات دہائیوں کے بعد بھی آزاد پاکستان کے عوام ملکی وسائل پر قابض چند خاندانوں کی غلامی کرنے پر مجبور ہیں تحریک عوام پاکستان کے عوام کو اقتدار اعلی میں شراکت داری کی سیاست کا علم لے کر میدان میں اتری ہے. ہم پاکستان کے نوجوانوں کو سیاست کا ایندھن بنانے کی بجائے سیاست کی ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھائیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں