یومِ آزادی کی مناسبت سے اورنگی ٹاؤن کے اسکولوں میں پرچم کشائی کی پروقار تقاریب

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)یومِ آزادی کےپرمسرت موقع پراورنگی ٹاؤن کےاسکولوں میں پرچم کشائی کی پروقارتقاریب کاانعقاد کیا گیا۔ ان تقاریب میں ٹاؤن چیئرمین اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء صاحب اورمیراکبرچانڈیو صاحب و دیگر عہدے داران کی خصوصی شرکت تقریب کا آغاز پرچم کشائی کی رسم سے ہوا، جس کے بعد شرکاء نے قومی ترانہ پڑھا۔اور کیک کاٹا اس موقع پر طلباء اور اساتذہ میں حاجی جمیل ضیاء اور میر اکبر چانڈیو صاحبنے پاکستانی پرچم بھی تقسیم کیے ، جس سے محفل کا جوش و خروش مزید بڑھ گیا۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے حاجی جمیل ضیاء نے کہا کہ ہماری آنے والی نسلوں میں حب الوطنی کا جذبہ اجاگر کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔تقاریب کے اختتام پر ‘پاکستان زندہ باد’ کے فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی، جس نے حاضرین کے دلوں میں اپنے وطن سے محبت اور وفاداری کے جذبات کو تازہ کر دیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں